نائجر،10اکتوبر(ایجنسی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل براعظم افریقہ کے تین ملکی دورے کی دوسری منزل نائجر پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر محمد یوسف سے ملاقات کے دوران پناہ گزینوں کے موضوع کو مرکزی اہمیت حاصل ہو گی۔ غربت کے
شکار ملک نائجر کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد لیبیا کے راستے یورپ آنے کی کوشش کرتی ہے۔ میرکل آج صبح مالی سے نائجر پہنچی ہیں۔ مالی کے صدر ابراہیم ابو بکر کیتا سے ملاقات کے دوران میرکل نے کہا تھا کہ جرمنی مالی کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانا چاہتا ہے۔ میرکل منگل کے روز ایتھوپیا جائیں گی۔